کراچی ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن ایک بار پھر ملتوی ہونے کا خدشہ

Published On 03 October,2022 04:49 pm

کراچی: (محمد اشہد) کراچی ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن ایک بار پھر ملتوی ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔

سندھ پولیس کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو لکھے گئے خط میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ 23 اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے لئے نفری کی کمی کا سامنا ہے، بلدیاتی الیکشن کے انعقاد سے متعلق امور 3 ماہ کے لیے موخر کیے جائیں۔

سندھ پولیس کے مطابق کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے لیے 39ہزار پولیس اہلکار درکار ہیں، جس میں سے 16 ہزار 786 اہلکار کمی کا سامنا ہے، خط میں سندھ پولیس نے آگاہ کیا کراچی پولیس کے پاس 12 ہزار 465 اہلکار موجود ہیں جبکہ 10ہزار دیگر یونٹس اہلکار دستیاب ہیں۔

تحریری خط میں مزید بتایا گیا ہے کہ افسران اور اہلکار امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنےمہران اور نیشنل ہائی ویز پر ٹریفک سنبھالنے اور سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف کے کاموں میں مصروف ہیں۔
 

 
Advertisement