مانسہرہ: (دنیا نیوز) پاکستان ڈیمو کریٹک الائنس کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے ملک کودیوالیہ ہونے سےبچالیا۔ پاکستان میں سیاسی ومعاشی استحکام بھی آئے گا۔
مانسہرہ میں جلسہ عام سےخطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں پہلے سیاسی افراتفری پیدا کی گئی۔ 2018 میں دھاندلی کے ذریعے جعلی حکومت مسلط کی گئی جس کی وجہ سے معیشت کی کشتی زرکاب ہونے لگی۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہم نے ریاست کی سالمیت اوراس کی حفاظت کی جنگ لڑی ہے۔پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب کھڑا تھا۔ آج ہم ایک بڑے بحران سے نکلے ہیں۔ پاکستان گرے لسٹ سے نکل آیا ہے۔ ملک دلدل میں تھا دلدل سے نکلنا آسان کام نہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کوچھپایا گیا، الیکشن کمیشن نے آپ کوچورکہا۔ تمہارے خلاف سب کچھ ثابت ہوچکا ہے۔ تم لوگوں سے کیا کیا چھپاؤگے۔
انہوں نے کہا کہ جے یوآئی(ف)عوام کے حقوق کی آوازہے۔ کہا جارہا ہے کہ قومی حکومت آنی چاہیے
ان قوتوں کوبتانا چاہتا ہوں آج ملک میں ایک قومی حکومت ہے۔