اسلام آباد: ( دنیا نیوز ) وزیراعظم ترکیہ کے عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے، شہباز شریف نے استنبول کے عام شہریوں سے گپ شپ بھی کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کو خود میں موجود دیکھ کر استنبول کے شہری خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے، شہباز شریف نے عام شہریوں سے ہاتھ ملائے اور ان کی خیریت دریافت کی، مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بھی وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
شہریوں نے وزیراعظم کو پاکستان اور عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، شہباز شریف کی ترک زبان میں گفتگو پر شہری حیران ہو گئے، ترک شہریوں نے خوشی اور حیرت سے وزیراعظم شہباز شریف کو خیرسگالی کے جوابی کلمات کہے جبکہ وزیراعظم نے ریستوران کے عملے ساتھ بھی تصاویر بنوائیں۔
اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم کو تین برسوں میں 5 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانے کے طریقوں پربات چیت ہوئی۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 26, 2022
انہوں نے کہا کہ صدررجب طیب اردوان سے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں سمیت دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کوتین برسوں میں 5 ارب ڈالرسالانہ تک بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال ہوا، ہم نے اشیا کی تجارت سے متعلق معاہدہ کے عملی و موثر اطلاق پر اتفاق کیا ہے۔