فواد کی امریکی سفیر سے ملاقات پر فیصل واوڈا کا طنزیہ ردعمل

Published On 30 November,2022 02:05 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات پر فیصل واوڈا کا طنزیہ رد عمل سامنے آیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں پی ٹی آئی کے منحرف رہنما فیصل واوڈا نے فواد چودھری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ وہی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم ہے جس نے سازش سے پی ٹی آئی کی حکومت گرائی؟

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ کیا اب ڈونلڈ بلوم سازش کے ذریعے پی ٹی آئی کی حکومت واپس لانے والا ہے؟ کیا اب یہ ڈونلڈ بلوم ٹھیک ہوگیا ہے؟ حکومت گرانے کا بیانیہ پہلے ٹھیک تھا یا اب والا۔ ماجرا کیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز فواد چودھری نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی تھی۔ پی ٹی آئی نے سازش کے ذریعے اپنی حکومت ختم کرنے کا الزام ڈونلڈ بلوم پر عائد کیا تھا۔