کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکے کے باعث 6 کان کن جاں بحق ہوگئے۔
بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ کے ترخ تنگی میں قائم کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکا کے باعث کان بیٹھ گئی۔ جس کے بعد مقامی انتظامیہ نے ریسکیو کا کام شروع کیا، جو 7 گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ اس دوران کان کے اندر سے 6 مزدوروں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
محکمہ معدنیات کے حکام نے کہا ہے کہ واقعے کے حوالے سے ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایت پر ریسکیو سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
خیال رہے کہ 30 نومبر کو خیبرپختونخواہ کے ضلع اورکزئی میں بھی کوئلے کی کان میں گیس دھماکے کے باعث 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔