لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 1 ڈالر کی معمولی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 1798 ڈالر کی سطح پرآ گئی ہے۔
جبکہ پاکستان کے صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے اور دس گرام میں 173 روپے کمی ہوئی۔
کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت 163300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت کم ہو کر 140003 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1780روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1526 روپے سطح پر برقرار رہی۔