لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان وومنز فٹبال ٹیم کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
قومی وومن ٹیم 11سے 19جنوری تک 4 ملکی ٹورنامنٹ میں شریک ہو گی۔ دیگر 3 ٹیموں میں میزبان سعودی عرب، ماریشس اور مشرقی افریقی ملک کموروس شامل ہیں۔ اس حوالے سے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان فٹبال ہاؤس کا چارج فیفا کی نامزد نارملائزیشن کمیٹی کو سپرد کیے جانے کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم کی یہ دوسری بین الاقوامی مصروفیت ہوگی۔
پاکستان کی فیفا ویمنز رینکنگ میں بھی واپسی ہوچکی ہے اور اس وقت ٹیم 160ویں نمبر پر ہے۔