اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کی جانب سے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کی رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔
موجودہ صورتحال پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان حکام کے ساتھ مشاورت سے رپورٹس کی سچائی کی تصدیق کر رہے ہیں۔
دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حملہ ظاہر کرتا ہے کہ دہشت گردی سے افغانستان اور خطے میں امن کو خطرات لاحق ہیں، دہشت گردی کی لعنت کو شکست دینے کیلئے سب کو مل کر طاقت کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔