کابل:(ویب ڈیسک) افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد بھی دھماکوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، صوبے بدغیث کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ ہوا جس سے ایک نمازی شہید اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبے بدغیث کے دارالحکومت کی ایک مسجد میں ہونے والا دھماکا اتنا زوردار تھا کہ آس پاس کی عمارتیں لرزا گئیں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
The head of the Badghis health department, Asif Qanat, said one person was killed and 15 others were wounded in a blast this afternoon in the provincial capital. Three children are among the wounded.#TOLOnews https://t.co/zu9P4RBwJF
— TOLOnews (@TOLOnews) February 11, 2022
میڈیا رپورٹس کے مطابق امدادی کاموں کے دوران 20 کے قریب زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک نمازی کے شہید ہونے کی تصدیق کی گئی جبکہ 15 زخمیوں کو داخل کیا گیا۔
ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ طالبان اہلکاروں نے دھماکے کی جگہ کا گھیراؤ کیا۔