لاہور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ کشمیر میں ایک بڑی تبدیلی آئی، وفاقی حکومت اپنے تمام تر وسائل کے باوجود بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف سے شکست کھا چکی ہے۔
ترجمان وزیر اعلیٰ و حکومت پنجاب کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ شکست خوردہ ن لیگی چند سیٹیں جیت کر شادیانے بجا رہے ہیں۔
کشمیر میں ایک بڑی تبدیلی آئی ہے. وفاقی حکومت اپنے تمام تر وسائل کے باوجود بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف سے شکست کھا چکی ہے. شکست خوردہ ن. لیگی چند سیٹیں جیت کر شادیانے بجا رہے ہیں حالانکہ کئی دہائیوں میں پہلی دفعہ ایسا ہوا کہ وفاق میں موجود حکومت کشمیر سےالیکشن نہیں جیت سکی.
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) December 5, 2022
مسرت جمشید چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ کئی دہائیوں میں پہلی دفعہ ایسا ہوا کہ وفاق میں موجود حکومت کشمیر سے الیکشن نہیں جیت سکی۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پی ٹی آئی نے واضح برتری حاصل کی ہے۔