ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت کا حکم نامہ جاری

Published On 09 December,2022 08:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا۔

حکم نامہ رپورٹ میں بتایاگیا کہ تحقیقات کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے کیس جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کیا جا رہا ہے۔توقع ہے مختلف ممالک سے شواہد اور بیانات اکٹھے کرنے کیلئے خصوصی تحقیقاتی کمیٹی دل جوئی سے کام کرے گی

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی مشکل یا رکاوٹ آنے پر تحقیقاتی ٹیم براہ راست چیف جسٹس کو تحریری طور پر آگاہ کرے گی جبکہ جے ائی ٹی تحقیقات سے متعلق عبوری رپورٹس بھی وقتا فوقتاً ان چیمبرز جمع کروائے گی۔

تحریری حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ نے اپنی رپورٹ میں تحقیقات کے حوالے سے کئی تجاویز دی ہیں، جے آئی ٹی تحقیقات میں تمام پہلوؤں کا جائزہ لے۔ ازخود نوٹس کی آئندہ سماعت جنوری کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔
 

Advertisement