پشاور: ( دنیا نیوز) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پشاور میں لڑکیوں کی تعلیم کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پشاور میں 4 سالہ تعلیمی منصوبے کے لیے امریکی حکومت 40 لاکھ ڈالر کی معاونت فراہم کرے گی۔ اس موقع پر امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہریوں بالخصوص لڑکیوں کے مستقبل کی کوششوں میں پاکستان کی حمایت کرتے ہیں، امریکہ خیبرپختونخوا حکومت سے تعلیمی شعبہ کی ترقی پر کام کرتا رہے گا۔
صوبائی وزیر شہرام ترکئی نے کہا کہ منصوبے سے اسکول کے انتظام کو مزید فعال بنانے کے قابل ہو سکیں گے جبکہ اس منصوبے کے تحت اسکول کے معیار میں بھی اضافہ ہو گا۔