پشاور: الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا نوٹس لے لیا

Published On 16 October,2022 01:52 pm

پشاور: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا نے پشاورمیں این اے 31 ضمنی الیکشن کے دوران صوبائی وزراء کی طرف سے مبینہ طور پر بیلٹ پیپر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے معاملہ کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق سوشل میڈیا پر بیلٹ پیپر کی پوسٹ کی گئی تصاویرکا نوٹس لیا گیا ہے، بیلٹ پیپر کی تصاویر پوسٹ کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان کے مطابق معاملے کی تحقیقات کے بعد قانونی کاروائی کی جائیگی، صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کی جانب سے مبینہ طور پر بیلیٹ پیپرز کی تصاویرسوشل میڈیا پر شیئرکی گئیں تھیں۔

واضح رہے کہ پشاور میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے بعض رہنماؤں نے سوشل میڈیا پر بیلٹ پیپرز کی تصاویر شیئرز کی ہیں۔
 

Advertisement