کراچی: (دنیا نیوز) سرکاری زمین پر مبینہ قبضہ کیس میں رہنما پاکستان تحریک انصاف حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کر لی گئی۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سرکاری زمین پر مبینہ قبضہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں رہنما تحریک انصاف اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ عدالت میں پیش ہوئے۔
حلیم عادل شیخ کی جانب سے وکیل نے ضمانت کی درخواست پر دلائل دیے، وکیل نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، مقدمہ کا سامنا کرنا چاہتے ہیں، ضمانت کی درخواست منظور کی جائے۔ وکیل کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 30 ہزار روپے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔