لورالائی: (دنیا نیوز) لورالائی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پشتونخوا میپ کے مرکزی رہنما کو شہید کر دیا۔
سردار اشرف کاکڑ اپنی رہائش گاہ پر موجود تھے کہ ملزموں نے پیغام بھجوا کر انہیں گھر سے باہر بلایا، جیسے ہی وہ گھر سے نکلے تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
سرادر اشرف کو زخمی حالت میں ٹیچنگ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوئے، مقتول کو ایک گولی سر، دو گولیاں پیٹ میں لگیں۔ سردار اشرف کاکڑ مرمہ خیل قوم کے سردار تھے۔