اسلام آباد ( دنیا نیوز) وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آئین کی رو سے قومی اسمبلی مکمل ہے، قانون سازی کرنا اسمبلی کا استحقاق ہے جسے چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔
اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا پاکستان تحریک انصاف کی خالی ہونیوالی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہو چکے ہیں، پی ٹی آئی والے تنخواہیں لینے کے باوجود اسمبلی کی کارروائی میں شریک نہیں ہوتے۔
آئین کی رُو سے قومی اسمبلی مکمل ھے
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) December 13, 2022
قانون سازی اسکا استحقاق ھےجو چیلنج نہیں ھوسکتا
PTIکی خالی نشستوں پرضمنی انتخابات ھوچُکے،PTIوالےتنخواہ لیتے ھیں مگر کاروائ میں نہیں آتے
کسی ممبرکواسمبلی کارواٸ میں جبراً شریک کرنےیااکثریت کے باوجود قانون سازی پرقدغن کا کوئ قانون موجود نہیں
انہوں نے مزید کہا کہ کسی ممبر کو اسمبلی کارروائی میں جبراً شریک کرنے یا اکثریت کے باوجود قانون سازی پر قدغن کا کوئی قانون موجود نہیں ہے۔