لاہور: (دنیا نیوز) ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کے مسخروں نے 8 ماہ کے قلیل عرصے میں ملکی خزانے سے 10 ارب روپے سے زائد رقم کے سیر سپاٹے کیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ یہ لوگ اقتدار میں قومی خزانے کی بندر بانٹ کرنے اور اپنے کیس ختم کرنے آئے ہیں۔
پی ڈی ایم حکومت کے مسخروں نے 8 ماہ کے قلیل عرصے میں ملکی خزانے سے 10 ارب سے زائد رقم کے سیر سپاٹے کیے ہیں یہ لوگ اقتدار میں قومی خزانے کی بندر بانٹ کرنے اور اپنے کیس ختم کرنے آئے ہیں۔ قوم ان مسخروں کو پہچان چکی ہے اور ووٹ کی طاقت سے عوامی حکومت قائم کرے گی
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) December 16, 2022
1/2 pic.twitter.com/L9lZUD3jHS
ترجمان پنجاب حکومت کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ قوم ان مسخروں کو پہچان چکی ہے اور ووٹ کی طاقت سے عوامی حکومت قائم کرے گی۔