لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ اور وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اہم خطاب کے موقع پر ان کے ساتھ بیٹھے تھے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے زمان پارک میں ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کو خطاب میں ساتھ بیٹھنے کی دعوت دی تھی جسے چودھری پرویز الہیٰ نے قبول کرلیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ اہم خطاب کے موقع ہر عمران خان کے دائیں بیٹھے تھے۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان بھی عمران خان کے خطاب کے دوران ان کے ساتھ بائیں جانب تھے۔