لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ رات شدید بیماری اور تکلیف کی حالت میں خطاب کیا، عمران خان بیماری کے باوجود تمام دن اہم اجلاسوں میں موجود رہے، تقریر کے نکات بھی حالت بیماری میں فائنل کیے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنا خطاب بخار کی حالت میں مکمل کیا، عمران خان بخار کے ساتھ ڈائریا کا بھی شکار ہو گئے، خطاب سے پہلے ڈاکٹرز نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بخار اور ڈائریا کی ادویات دیں، عمران خان بیماری کے باوجود تمام دن اہم اجلاسوں میں بھی موجود رہے اور بیماری کی حالت میں ہی اپنی تقریر کے تمام نکات فائنل کیے۔
اس حوالے سے ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے گزشتہ روز شدید بخار کے باوجود عوام سے خطاب کیا اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف آگے کے لائحہ عمل کا اعلان کیا، پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے، ہماری جدوجہد کامیاب ہوگی۔
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) December 18, 2022
یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں اعلان کیا کہ وہ جمعہ 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کر رہے ہیں۔