لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ الیکشن سے بچنے کے لئے گورنر راج لگانے سے بہتر ہے ملک میں مارشل لاء لگا دیں۔
عوام سے خطاب کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر نے کہا کہ تحریک انصاف کا منشور انصاف کی برابری ہے، اس ملک میں جمہوریت کا نام و نشان ختم کر دیا گیا، چوروں ڈاکوؤں کو حکومت دے دی گئی، آپ ایک بار پھر عمران خان اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کو منتخب کریں۔
انہوں نے کہا کہ این اے 126 شاہین آباد میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے، وسائل کی منصفانہ تقسیم پاکستان تحریک انصاف کا منشور ہے، 15 کروڑ روپے سے سیوریج کے کام کروائے گئے ہیں، 5 کروڑ روپے سے واٹر ڈسپوزل کا کام کروایا جا رہا ہے۔
حماد اظہر نے مزید کہا کہ ان چوروں، ڈاکوؤں کا ہم نے احتساب کرنا ہے، الیکشن سے بچنے کے لئے گورنر راج لگانے سے بہتر ہے ملک میں مارشل لاء لگا دیں۔