لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کیخلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ برہم ہو گئی، جسٹس شاہد کریم نے درخواست گزار سے کہا کہ درخواست واپس لیں ورنہ واپس جانے کا کرایہ بھی نہیں بچے گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے غیر ضروری درخواست پر اظہار برہمی کیا۔
جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے آئین واضح ہے، عدالت کسی کو آئینی حق کے استعمال سے کیسے منع کر سکتی ہے؟ عدالت کا وقت ضائع کرنے کیلئے ایسی درخواستیں کیوں دائر کرتے ہیں؟
بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔