کوٹ چھٹہ:دو موٹرسائیکلوں میں تصادم،2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

Published On 25 December,2022 07:42 pm

کوٹ چھٹہ : (دنیا نیوز) حادثہ جھوک اترا کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،حادثہ میں دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں فواد ، ایان ، زمان اور عدیل شامل ہیں، نعشیں اور زخمی افراد کو ٹراما سنٹر ڈیرہ منتقل کر دیا گیا ۔