کرپٹ اور نا اہل گروہ معیشت کا جنازہ نکال چکا، عمران خان

Published On 26 December,2022 09:23 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ اور نا اہل گروہ معیشت کا جنازہ نکال چکا، اب عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بھی ناکام ہو رہا ہے۔

معیشت سے متعلق اجلاس سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ جس ملک کو ہم نے دنیا کیلئے سیاحت کا مرکز بنایا وہاں دہشت گردی دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے استعفے منظور کرنے کے بجائے سپیکر قومی اسمبلی کے بیرون ملک روانہ ہونے کی شدید مذمت کی۔