کابینہ کا اجلاس بدھ کو طلب، توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی

Published On 26 December,2022 08:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا، اجلاس میں توانائی کی بچت کے حوالے سے اقدامات پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں توانائی بچت کے اقدامات پر صوبوں سے مشاورت کی رپورٹ پیش کی جائے گی اس کے علاوہ توشہ خانہ سے متعلق قواعد کا بھی جائزہ لیا جائے گا، کمیٹی کی جانب سے توشہ خانہ سے متعلق رپورٹ تیار کرلی گئی جس میں ترامیم تجویز کی گئیں ہیں۔

توشہ خانہ سے متعلق خصوصی رپورٹ میں بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف وصول کرنے کیلئے پالیسی تبدیل کرنے کی تجویز دی گئی اس کے علاوہ تحائف سرکاری شخصیات کو نہ دینے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔