اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حکومت سے آئین کے آرٹیکل 140 اے میں ترمیم کا مطالبہ کردیا۔
الیکشن کمیشن نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ بلدیاتی قانون میں ترمیم ضروری ہو تو مقامی حکومتوں کی مدت پوری ہونے سے قبل کی جائے، وفاقی حکومت کو الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 219 میں بھی ترمیم کی سفارش کر دی۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قانون میں ترمیم ایسے وقت میں کی جائے کہ مدت پوری ہونے پر چار ماہ میں بلدیاتی انتخابات ہوسکیں، بلدیاتی قانون میں ترمیم مقامی حکومتوں کے ختم ہونے سے ایک سال پہلے کی جائے۔