اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ووٹرز کی سہولت اور پولنگ کے دن بہتر ٹرن آؤٹ کو یقینی بنانے کے لیے اسلام آباد میں 1,039 پولنگ سٹیشنز قائم کیے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق 31 دسمبر 2022 کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے بھی 3,088 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن نے پہلے ہی 15 مانیٹرنگ آفیسرز کا تقرر کیا ہے جن کی سربراہی ایک ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کر رہے ہیں تاکہ تمام امیدواروں کی کینوسنگ پر قریبی نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضروری کارروائی کی جا سکے۔
مانیٹرنگ ٹیموں نے اب تک کونسلز 36,37, 41,42,47,48 اور 130 سے مختلف ممنوعہ سائز کے پوسٹرز اور بینرز ہٹا دیے گئے۔
واضح رہے کہ (1,000,155) رجسٹرڈ ووٹرز بشمول 0.5 ملین (526,138) مرد اور 0.4 ملین (474,017) خواتین ووٹرز وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔