لاہور: (دنیا نیوز) خانیوال میں فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے حساس ادارے کے شہید افسروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
ڈائریکٹر نوید صادق شہید، انسپکٹر ناصر عباس شہید کی نماز جنازہ ملتان، خانیوال اور لاہور میں ادا کی گئی، جس میں سول ملٹری حکام اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: خانیوال کے قریب فائرنگ، سی ٹی ڈی ڈائریکٹر اور انسپکٹر جاں بحق
واضح رہے کہ گزشتہ روز سی ٹی ڈی کے افسران خفیہ کارروائی کے دوران خانیوال کے قریب ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے کہ ایک ملزم نے فائرنگ کر کے ایک ڈائریکٹر اور انسپکٹر کو شہید کر دیا تھا۔