فیصل واوڈا کی نشست پر انتخاب، کاغذات نامزدگی آج سے جمع ہوں گے

Published On 05 January,2023 09:27 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیصل واوڈا کے استعفے سے خالی سینیٹ کی نشست پرانتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے۔

نامزد امیدواروں کی فہرست 9 جنوری کو لگائی جائے گی، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 12 جنوری کو ہو گی۔

فیصل واوڈا کی سینیٹ کی نشست پر پولنگ 25 جنوری کو ہو گی جبکہ سندھ اسمبلی کو پولنگ سٹیشن بنایا جائے گا۔
 

Advertisement