نثار کھوڑو کی سینیٹ کی رکنیت ختم ، فیصل واوڈا کی بحال

Published On 09 December,2022 05:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ سیکرٹریٹ نے فیصل واوڈا کی رکنیت بحال جبکہ نثار کھوڑو کی ختم کردی۔

الیکشن کمیشن کے بعد سینیٹ نے بھی فیصل واوڈا کی بطور سینیٹر رکنیت بحال کردی، فیصل واوڈا کی بطور سینیٹر بحالی کا سرکلر بھی جاری کردیا گیا۔

یاد رہے گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں فیصل واوڈا کی سینیٹ کی خالی ہونےوالی نشست کا نوٹیفکیشن واپس لیتے ہوئے فیصل واوڈا کی 10 مارچ کو سندھ کی جنرل نشست سے کامیابی کانوٹیفکیشن بحال کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی نشست کی بحالی کے نوٹیفکیشن کے ساتھ ہی نثار کھوڑو کی سینیٹ کی نشست پر کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا تھا۔
 

Advertisement