اسلام آباد: ( دنیا نیوز ) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو پارٹی آئین میں تبدیلی پر نوٹس جاری کر دیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے ترمیم شدہ پارٹی آئین طلب کر لیا، ترمیم شدہ آئین طلب کرنے کا فیصلہ عمران خان پارٹی صدارت سے متعلق ہونے والی مشاورت میں کیا گیا۔
اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ تحریک انصاف نے پارٹی آئین میں ترمیم کے ذریعے جماعتی ڈھانچے میں تبدیلی کی ہے، ترمیم کے ذریعے پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے لیے باقاعدہ طریقہ کار وضع کیا گیا۔
عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق الیکشن کمیشن 13 دسمبر کو سماعت کرے گا۔