بند کمروں میں فیصلے عوام کو قبول نہیں، فواد چودھری

Published On 09 December,2022 11:50 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر و رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملکی صورتحال کا ادراک کیا جائے، بند کمروں میں ہونے والے فیصلے عوام کو قبول نہیں ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ معیشت کی منصوبہ بندی کے اہم ادارے پائیڈ کے سروے کے مطابق پاکستان کے شہری علاقوں میں رہنے والے 40 فیصد افراد جبکہ دیہی علاقوں کے 36 فیصد افراد پاکستان چھوڑ کر کسی اچھے ملک جانا چاہتے ہیں۔

ٹوئٹ میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پی آئی ڈی ای کا سروے ملک کے حالات کا عکاس ہے، اداروں کی قیادت اگر جاگ جائے تو معلوم ہوگا کہ عوام اور اداروں میں فاصلوں میں اتنا اضافہ ہوچکا ہے کہ لوگ ملک چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ لے پالک سیاستدانوں اور صحافیوں کو چھوڑیں صورتحال کا ادراک کریں، بند کمروں میں فیصلے عوام کو قبول نہیں۔
 

Advertisement