پنڈی ٹیسٹ کی وکٹ پی ڈی ایم حکومت سے بھی زیادہ مردہ اور بے وقعت ہے:فواد

Published On 03 December,2022 11:31 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے پنڈی ٹیسٹ پچ کو موجودہ سیاسی حالات سے تشبیہ دے دی۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ کی وکٹ پی ڈی ایم کی حکومت سے بھی زیادہ مردہ ، بے جان اور بے وقعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وکٹ بنانے والوں نے بھی موجودہ سیٹ اپ بنانے والوں کی طرح بالکل نہیں سوچا کہ عوام کیا سوچے گی، امید ہے پچ بنانے والے اگلے میچ میں ایسی پچ بنائیں گے کہ فیصلہ میرٹ پر ہو۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے