اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نون لیگ اور پیپلزپارٹی الیکشنوں سے بھاگ رہے ہیں، ان کی سیاست ختم ہوگئی ہے۔
نون لیگ اور پیپلز پارٹی الیکشنوں سے بھاگ رہے ہیں کیونکہ ان کی سیاست ختم ہو گئ ہے، اسلام آباد کے بلدیاتی الکشن میں جہاں 101 یونین کونسلز پینل کا انتخاب ہونا ہے نون لیگ صرف 30 حلقوں میں امیدوار دے سکی، پیپلز پارٹی کا ایک بھی پینل نہیں مقابلہ تحریک انصاف اور آزاد امیدواروں میں ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 2, 2022
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن میں نون لیگ صرف 30 حلقوں میں امیدوار دے سکی، پیپلز پارٹی کا ایک بھی پینل نہیں، الیکشن میں مقابلہ تحریک انصاف اور آزاد امیدواروں میں ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اعظم سواتی کی کوئٹہ منتقلی پاکستان کی عدالتوں کے انسانی حقوق ریکارڈ پر ایک اورداغ ہے، 75 سال کے بوڑھے سینیٹراور وکیل کو بے عزت کیا جا رہا ہے۔
اعظم سواتی کی کوئٹہ منتقلی پاکستان کی عدالتوں کے انسانی حقوق ریکارڈ پر ایک اورداغ ہے، 75سال کے بوڑھے سینیٹراور وکیل کوبے عزت کیا جا رہا ہے اور عدالتیں پاکستان کی تاریخ کو مزیدداغدار کرنے میں پیش پیش،جانے کب جج صاحبان احساس کریں گے کہ اللہ نےانھیں کس قدراہم ذمہ داریوں سے نوازا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 2, 2022
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عدالتیں پاکستان کی تاریخ کو مزید داغدار کرنے میں پیش پیش ہیں، جانے کب جج صاحبان احساس کریں گے کہ اللہ نےانھیں کس قدر اہم ذمہ داریوں سے نوازا ہے۔