لاہور: ( ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے فواد چودھری کی امریکی سفیر سے ملاقات پر سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ کیا اب یہ ڈونلڈ لو ٹھیک ہو گیا ہے؟۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی تھی جبکہ پی ٹی آئی نے سازش کے ذریعے اپنی حکومت ختم کرنے کا الزام ڈونلڈ لو پر عائد کیا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے لکھا کہ کیا یہ وہی امریکی سفیر ڈونلڈ لو ہے جس نے سازش سے پی ٹی آئی کی حکومت گرائی؟ کیا اب یہ ڈونلڈ لو ٹھیک ہو گیا ہے؟ کیا اب ڈونلڈ لو سازش سکے ذریعے پی ٹی آئی کی حکومت واپس لانے والا ہے؟۔
— Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) November 30, 2022
اپنے ٹوئٹ میں سابق وفاقی وزیر نے مزید لکھا کہ حکومت گرانے کا بیانیہ پہلے ٹھیک تھا یا اب والا؟ بھائی یہ ماجرا کیا ہے؟۔