اسلام آباد: ( دنیا نیوز ) برطانوی اخبار ڈیلی میل کی جانب سے معافی مانگنے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعطم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپنے مؤقف کی تصدیق پر اللہ کے سامنے سر بسجود ہوتا ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شہباز شریف نے لکھا کہ لگاتار 3 سال تک عمران خان اور ان کے حواریوں نے میری کرداری کشی کی ہر حد پار کی، انہیں خیال نہیں آیا کہ اس اقدام سے ملکی تشخص پر اثر پڑیگا اور دوست ملک سے تعلقات متاثر ہونگے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 8, 2022
ایک اور ٹوئٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ انہوں نے اپنے بے بنیاد الزامات سے میرا اور میرے خاندان کا مذاق اڑایا، میرا اللہ پر ایمان تھا کیونکہ صرف وہی ان کے جھوٹ کو بے نقاب کر سکتا ہے، غلط معلومات اور جعلی خبروں کی عمر مختصر ہوتی ہے اور جیت سچائی کی ہوتی ہے۔