اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ 4 دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے پر پاکستان کے مشکور ہیں۔
امریکی سفیر نے کہا کہ اس معاملہ پر تعاون کرنے پر امریکہ کو فخر ہے، مستقبل میں بھی تعاون جاری رہے گا، امریکہ نے سال 2002 سے افغان مہاجرین کیلئے تقریباً 62 ارب روپے امداد فراہم کی، صرف سال 2022 میں امریکہ نے افغان پناہ گزین کیلئے 13 ارب روپے امداد دی ہے۔
ڈونلڈ بلوم نے مزید کہا کہ امریکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں افغان اور پاکستانی بچوں کے سکولوں میں داخلہ کیلئے امداد بڑھا رہا ہے، کورونا وبا کی صورتحال کے بعد معاشی اور صحت کے شعبہ میں تعاون بھی جاری ہے۔