اسلام آباد: (دنیا نیوز) دفتر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے افغانستان کے صوبے ننگرہار میں فضائی حملوں کے بارے رپورٹس مسترد کر دیں۔
سوشل میڈیا پر ننگرہار میں پاکستان کی جانب سے مبینہ فضائی حملوں کے بارے میں رپورٹس گردش کر رہی ہیں جنہیں دفتر خارجہ نے مسترد کر دیا۔
اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ ننگر ہار میں پاکستان کی جانب سے فضائی حملوں کی سوشل میڈیا رپورٹس بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔