اسلام آباد: (دنیا نیوز) دنیا نیوز کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے وزارت خزانہ نے دنیا بھرمیں پاکستانی سفارتخانوں کے لئے فنڈز جاری کردیے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے سفارتی عملے کی تنخواہوں اور سفارت خانوں کے اخراجات کے لیے ساڑھے 14 ارب روپے جاری کیے گئے۔ وزارت خزانہ نے سٹیٹ بینک اور وزارت خارجہ کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا۔
فنڈز رکنے کی وجہ سے سفارتی عملے کی تنخواہیں تاخیر کا شکار ہوئی تھیں۔ وزارت خزانہ نے سفارتخانوں کے لئے فنڈز آئندہ 3 ماہ کے لئے جاری کیے ہیں۔