بھارت کی جانب سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا مہم بند ہونی چاہیئے : ترجمان دفتر خارجہ

Published On 04 January,2023 01:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا مہم بند ہو نی چاہیئے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کا بیان پاکستان کو بدنام اور تنہا کرنے کی نئی کوشش ہے ، بھارت کئی برس سے مظلومیت کا لبادہ اوڑھ کردنیا کو گمراہ کر رہا ہے۔ 

انہوں  نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی حقیقت کو بھی نہیں چھپا سکتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت الزام تراشیوں سے پہلے پاکستان کیخلاف دہشتگردی اور جاسوسی کی مہم بند کرے ، پاکستان نے بھارت کے لاہورمیں دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث ہونے کا ڈوزئیر جاری کیا، سمجھوتہ ایکسپریس اور کلبھوشن یادیو کی گرفتاری بھارتی دہشتگردی کا ثبوت ہے۔