جہلم : (دنیا نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جہلم میں کارروائی کرتے ہوئے 6 من مضر صحت مصالحہ جات سمیت بھاری مقدار میں ملاوٹی کھویا برآمد کرلیا ۔
خوراک میں جعل سازی کرنیوالے مافیا پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گرفت مضبوط ، جہلم میں کارروائی کرتے ہوئے 6 من مضر صحت مصالحہ جات سمیت بھاری مقدار میں ملاوٹی کھویا تلف کردیا گیا ۔
فوڈ اتھارٹی نے کالا گجراں کے قریب میرج ہال سے بھاری مقدار مضر صحت کھویا برآمد کیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق کیمیکلز اور پاؤڈر سے تیار کھویا مختلف اشیاء کی پروڈکشن میں استعمال کیا جانا تھا، قواعدوضوابط کی خلاف ورزیوں پر میرج ہال مالک کو جرمانہ کیا گیا ہے۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق دینہ میں کارروائی کرتے ہوئے ملاوٹی مصالحہ جات سپلائی کرنیوالا گودام بھی پکڑا گیا ، فوڈ لیب بھیجے گئے مصالحہ جات کے نمونوں میں مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ پائی گئی۔