کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کابینہ نے بلدیاتی کونسلز کے لئے مخصوص نشستوں کی منظوری دے دی۔
صوبائی کابینہ کے مطابق یہ مخصوص نشستیں چھ کیٹیگریز کے لئے ہیں جن میں خواتین، نوجوان، مزدور/ کسان، غیر مسلم، خصوصی افراد/ مزدور اور ٹرانسجینڈر شامل ہیں۔
اسکے علاوہ، سندھ کابینہ نے تخفیف غذائیت پروگرام کا کنٹرول پی پی ایچ آئی کو دینے کی منظوری دے دی۔
صوبائی حکومت نے ایکسلریٹڈ ایکشن پلان کے تحت غذائی ایمرجنسی پروگرام 2016 میں شروع کیا تھا، محکمہ صحت نے ایکسلریٹڈ ایکشن پلان کے عالمی بیک کے احداف کو حاصل کیا ہے۔
سال 23-2022 کیلئے 2.9 ارب کا بجٹ مختص ہے، اب غذائی قلت پروگرام کے یونٹ کو پی پی ایچ آئی چلائے گی۔
اے این ایف کیساتھ منشیات کی بحالی کے مراکز چلانے کے معاہدے کی توثیق
کابینہ اجلاس میں منشیات کی روک تھام سے متعلق ایجنڈے پر بحث کرتے ہوئے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے ساتھ 4 منشیات کی بحالی کے مراکز چلانے کے معاہدے کی توثیق کی گئی۔
مجوزہ بحالی کے مراکز کے ایم سی لیپروسی ہسپتال منگھوپ یرمیں قائم ہیں، آصف آباد میریج ہال لان، 100 بستروں پر مشتمل ہسپتال نیو کراچی شامل ہیں، بحالی مراکزاسپورٹ اینڈیوتھ افیئرزسینٹرملیرمیں قائم ہیں اجلاس میں کابینہ نے کراچی کو منشیات سے پاک کرنے کےعزم کو دہرایا۔
پاسکو سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کی منظوری
سندھ کابینہ نے پاسکو سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کی منظوری دے دی۔
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ فروری سے گندم کی خریداری کی تیاری شروع کریں، 3 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا ذخیرہ نئی فصل کی بوائی تک موجود ہوگا، وقت پرگندم خریدنے سے ٹارگٹ پورا کر پائیں گے۔
ضلع وسطی کی 15 کچی آبادیز کو لوکل کونسلز کو ٹرانسفر کرنے کی منظوری
سندھ کابینہ نے ضلع وسطی کی 15 کچی آبادیز کو لوکل کونسلز کو ٹرانسفر کرنے کی منظوری بھی دی گئی، یہ کونسلز پہلے ہی نوٹیفائیڈ ہو چکی ہیں، سندھ کابینہ یہ کونسلز اب نئے بلدیاتی نظام میں ٹاؤن کا حصہ بن جائیں گی۔
کابینہ نے عاصم مرتضیٰ خان کو سندھ پٹرولیم لمیٹڈ کا سی ای او مقرر کردیا، سندھ پٹرولیم لمیٹڈ محکمہ توانائی سندھ کی ذیلی کمپنی ہے۔
بسوں کی خریداری کیلئے 1.7 ارب روپے منظور
سندھ کابینہ میں نئی بسوں کی خریداری کا معاملے بھی زیر بحث آیا، کابینہ نے بسوں کی خریداری کے لئے 1.7 ارب روپے کی منظوری دی، محکمہ ٹرانسپورٹ پیپلزبس سروس کے لئے43 نئی بسیں خریدے گا۔
اجلاس میں وزیرثقافت نے سیاحت کے لئے بھی بسیں چلانے کیلئے کابینہ سے درخواست کی جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر ثقافت کواپنی تجویز لکھ کرپیش کرنے کی ہدایت کی ہے، مجوزہ بسیں کینجھر اور دیگرسیاحتی مقامات کے لئے چلائی جائیں گی۔