ہماری حکومت کو ورثہ میں کمزور معیشت ملی: وزیر خزانہ اسحاق ڈار

Published On 06 January,2023 10:45 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ ومحصولات اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو ورثہ میں ملنے والی کمزور معیشت کے باوجود معاشی ترقی اور نمو کے حصول کیلئے تمام شعبوں میں اصلاحات متعارف کرائے جارہے ہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایشیئن انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بینک کے صدر لی چن کیان سے ورچوئل ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے عملی اقدامات کی بدولت ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن ہے، ایشیئن انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بینک نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ہماری حکومت کو ورثہ میں کمزور معیشت ملی ہے لیکن اس کے باوجود چیزوں کو درست سمت میں کرنے پر توجہ دے رہے ہیں اور معاشی ترقی و نمو کے حصول کیلئے تمام شعبوں میں اصلاحات متعارف کر رہے ہیں، حکومت کے عملی اقدامات کی بدولت ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن ہے۔

وزیر خزانہ نے بینک کے صدر کو پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور اس سے پاکستان کی معیشت پر پڑنے والے اثرات سے بھی آگاہ کیا اس کے علاوہ جنیوا میں ہونے والی ڈونرز کانفرنس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 

Advertisement