انتخابی قواعد کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن کا حافظ نعیم الرحمان کو نوٹس

Published On 09 January,2023 06:48 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں بلدیاتی الیکشن کےدوران انتخابی قواعد کی سنگین خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے امیدوار میئر کراچی حافظ نعیم الرحمان کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی ضلع وسطی کےصدر مسرور احسن کو بھی الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حافظ نعیم الرحمان اور مسرور احسن 11 جنوری کو ڈی ایم او کے سامنے پیش ہوں۔

ڈی ایم او نوید عزیز کا نوٹس میں کہنا تھا کہ حافظ نعیم الرحمان نے پابندی کے باوجود 8 جنوری کو جلسے کی صدارت کی، پیپلز پارٹی ضلع وسطی نے ایڈوانس نوٹس کے باوجود جلسے کا انعقاد کیا۔
 

Advertisement