کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرا مرحلے کروانے سے معذرت کر لی۔
سندھ حکومت نے صوبائی الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر بتایا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران سکیورٹی فراہم نہیں کر سکتے۔ دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کراچی ڈویژن میں 3 ماہ تک ملتوی کئے جائیں، سکیورٹی فورسز سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف میں مصروف ہیں۔
خط کے مطابق سکیورٹی فورسز کو الیکشن کی ڈیوٹی کیلئے ان متاثرہ علاقوں سے نہیں نکالا جا سکتا، کراچی ڈویژن میں انتخابات دو مرحلوں میں کرائیں جائیں، پہلے مرحلے میں کراچی کے 3 اضلاع میں انتخابات کرائیں جائیں، دوسرے مرحلے میں کراچی کے چار اضلاع میں انتخابات کرائیں جائیں۔