کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے بلدیاتی الیکشن کے التواء کیلئے الیکشن کمیشن کو تیسرا خط لکھ دیا ۔ 3 ماہ کیلئے بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کی درخواست کر دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا ہے جس میں صوبائی حکومت نے3ماہ کیلئے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔۔ صوبے میں پولیس نفری کی کمی کا سامنا ہے۔
سندھ حکومت کا مزید کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال کےباعث انتظامی مشینری بھی مصروف ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کا خط الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیا ہے۔