خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ لٹک گیا، اپوزیشن رکاوٹ بن گئی

Published On 12 January,2023 05:11 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پنجاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد خیبرپختونخوا میں اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ لٹک گیا، اپوزیشن نے رکاوٹ کھڑی کر دی۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل اپوزیشن کی جانب سے ریکوزیشن جمع ہونے پر فوری ممکن نہیں، ریکوزیشن پر 42 ارکان اسمبلی کے دستخط موجود ہیں، ریکوزیشن جمع ہونے کے بعد سپیکر 14 دن کے اندر اسمبلی اجلاس بلانے کے پابند ہے۔

سیکرٹری اسمبلی نے بتایا کہ فوت شدہ ممبر کے دستخط سے ریکوزیشن متاثر نہیں ہوگی،ریکوزیشن پر دیگر ممبران کے دستخط میچ نہ کرنے سے بھی مسئلہ نہیں بنے گا۔

سیکرٹری اسمبلی نے مزید کہا کہ آئندہ ہفتے میں اسمبلی اجلاس طلب کیا جانا متوقع ہے، آئینی ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ ریکوزیشن جمع ہونے کے بعد اسمبلی تحلیل نہیں کی جاسکتی۔
 

Advertisement