وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ تعزیت کیلئے شہید نوید صادق کے گھر پہنچ گئے

Published On 12 January,2023 05:55 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اظہار تعزیت کیلئے آئی ایس آئی کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کے گھر پہنچ گئے، شہید نوید صادق کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہمارے شہداء نے وطن کی سلامتی اور دفاع کیلئے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں، نوید صادق نے ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مثالی خدمات انجام دیں، شہید کی خدمات پر پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم کے شہداء پاکستان کی بقا اور سلامتی کے ضامن ہیں، اس موقع پر رانا ثنا اللہ نے نوید صادق کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا اور فاتحہ خوانی بھی کی، شہداء کے درجات بلندی اور ورثاء کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔