منی لانڈرنگ کیس: حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور

Published On 12 January,2023 11:31 am

لاہور: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

لاہور کی احتساب عدالت میں وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر منی لانڈرنگ کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے لیگی رہنما حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

وزیراعظم شہباز شریف کے متبادل وکیل انوار حسین ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شہبازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت نے سوال کیا کہ کیا ابھی سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت چل رہی ہے؟ ٹرائل میں سلیمان شہباز کی حاضری ضروری نہیں ان کا الگ ریفرنس فائل ہوگا۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی۔

واضح ر ہےکہ نیب کے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز سمیت 16 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے رکھا ہے۔
 

Advertisement