لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔
لاہور ہائیکورٹ میں شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، حمزہ شہباز بیرون ملک ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہوئے اور عدالت میں حاضری معافی کی درخواست دائر کردی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حمزہ شہباز بیٹی کے علاج کیلئے لندن میں ہیں اس لیے ان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔
بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظورکرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 12 جنوری تک ملتوی کر دی۔