لاہور: (دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور اسکی پنجاب حکومت عوام کو روند رہی ہے۔
حمزہ شہباز نے آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں چکی کے آٹے کی قیمت عام لوگوں کی دسترس اور قوت خرید سے باہر ہو گئی ہے۔ حکومت غریب آدمی کو ہونے والے درد کو محسوس کرے اور انہیں فوری ریلیف فراہم کرے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ سیاسی میدان میں مقابلہ ہوتا رہے گا پہلے آپ اپنی بنیادی ذمہ داریاں پوری کریں۔ حکومت غائب ہے اور من مانی قیمتوں پر آٹا فروخت کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گندم کی قیمتوں میں تقریباً روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے جس وجہ سے آٹا مہنگا ہو رہا ہے،سستا آٹا اسکیم کو موجودہ پنجاب حکومت نے عوام کے پیٹ پر لات مار کر ٹھپ کر دیا۔